صحت، بچپن اور نو جوانوں کی ترقی

آپ سیکھتے ہیں

  • صحت کے فروغ کے کام کے بارے میں
  • طرز زندگی کے امراض، چوٹیں اور خرابیوں کے بارے میں
  • بچوں اور نوجوانوں کی ترقی کے بارے میں
  • غذا، غذائیت اور حفظان صحت کے بارے میں
  • مواصلات اور سماجی صلاحیت کے بارے میں

آپ میں یہ خوبیاں ہونی چاہیئں

  • دوسرے لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہمدرد اور دانش مند
  • بات سمھجنے اور سمجھانے میں اچھا ہونا
  • دوسروں کے ساتھ واسطے کی اچھی اہلیت

آپ یہ بن سکتے ہیں

  • ہیلتھ کیئر ورکر یا ایمبولینس کا عملہ
  • بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے والے
  • فارمیسی ٹیکنیشن، میڈیکل سیکریٹری یا ڈینٹسٹ کے اسسٹنٹ
  • جلد کی دیکھ بھال کرنے والے، پوڈائٹرسٹ یا آرتھوپیڈک ٹیکنیشن
    تمام پیشے اور اہلیتیں دیکھیں

کام کے مقامات

  • ہسپتال یا ہوم کیئر سروس
  • بارنے ہاگے یا سکول میں فارغ اوقات میں دیکھ بھال کی سروس
  • فارمیسی، ڈینٹسٹ پریکٹس یا ڈاکٹر کا کلینک
  • پیروں کی تکالیف کا کلینک یا جلد کی دیکھ بھال کے سیلون

مزید تعلیم

پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت سے پیشہ ورانہ صلاحیت (ٹریڈ یا کاریگری کی سند کے ساتھ یا بغیر) پیدا ہوتی ہے۔ پیشہ ورانہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد، آپ کام کرنا شروع کر سکتے ہیں یا مزید تعلیم حاصل کر سکتے ہیں:

  • آپ ٹیر ٹائری ووکیشنل کالج میں مزید تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹیر ٹائری ووکیشنل تعلیم ووکیشنل اپر سیکنڈری تعلیم میں اضافہ کرتا ہے اور مزید ووکیشنل تعلیم فراہم کرتا ہے جسکا استعمال براہ راست کاروباری زندگی میں کیا جا سکتا ہے۔
  • آپ عام یونیورسٹی میں داخلے کی سند کے لئے Vg3 سپلیمنٹری پروگرام لے سکتے ہیں ۔
    –Vg2 کے بعد یا
    – پیشہ ورانہ صلاحیت حاصل کرنے کے بعد۔
    اس کے بعد آپ ایک یونیورسٹی کالج یا یونیورسٹی میں اعلی تعلیم لینے کا اختیار ہوگا۔ یاد رکھیں کہ کچھ مطالعہ جاتی پروگرام مثال کے طور پر انجینئرنگ، سائنس اور میڈیکل کی تعلیم کے لئے ضروری ہے کہ آپکے کچھ مخصوص سائنس کے مضامین ہوں۔
  • آپ ابتدائی کورس کے بعد یا Y-پاتھ، اعلی تعلیم کا پیشہ ورانہ راستہ کے ذریعے اعلی تعلیم میں داخلے کے لئے درخواست کر سکتے ہیں ۔ Y-پاتھ منسلکہ پیشہ ورانہ تجربے والوں کے لئے مطلوب ہے ۔ ابتدائی کورس اور Y-پاتھ سائنس اور انجینرنگ اسٹڈیز کے لئے سب سے زیادہ عام ہیں۔