آپ سیکھتے ہیں
- قدرتی مواد اورلینڈ سکیپ کو شکل دینے کے بارے میں
- ماہی گیری اور بیرونی زندگی کے بارے میں
- جانوروں کی کاشتکاری اور جانوروں کی بہبود کے بارے میں
- پودوں اور قدرتی عمل کے بارے میں
- حیاتیاتی پیداوار کے بارے میں
آپ میں یہ خوبیاں ہونی چاہیئں
- عملی رجحان
- بیرونی کام میں دلچسپی
- انسانوں، جانوروں اور ماحول کا خیال رکھنا
آپ یہ بن سکتے ہیں
- باغبان
- لینڈ سکیپر یا سپورٹس کی عمارات اور گراؤنڈز سنبھالنے والے
- جنگلات کا کام کرنے والے
- نعل بنانے والے یا گھوڑوں سے متعلق کام کرنے والے
- رینڈیئر پالنے والے پیشہ ور
- ماہی گیر یا مچھلی کی فارمنگ کرنے والے
تمام پیشے اور اہلیتیں دیکھیں
آپ حاصل کرتے ہیں
- عام یونیورسٹی میں داخلے کی سند اور اعلی تعلیم میں حصہ لے سکتے ہیں اگر آپ جنرل اسٹڈیز Vg3 زراعت،, ماہی گیری اور جنگلات کا انتخاب کرتے ہیں
کام کے مقامات
- سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں نئے باغات وغیرہ لگانا اور ان کی دیکھ بھال
- کھیتی باڑی یا جنگلات لگانا
- باغبانی
- ماہی گیری یا مچھلی کی فارمنگ
- رینڈیئر پالنا
مزید تعلیم
پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت سے پیشہ ورانہ صلاحیت (ٹریڈ یا کاریگری کی سند کے ساتھ یا بغیر) پیدا ہوتی ہے۔ پیشہ ورانہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد، آپ کام کرنا شروع کر سکتے ہیں یا مزید تعلیم حاصل کر سکتے ہیں:
- آپ ٹیر ٹائری ووکیشنل کالج میں مزید تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹیر ٹائری ووکیشنل تعلیم ووکیشنل اپر سیکنڈری تعلیم میں اضافہ کرتا ہے اور مزید ووکیشنل تعلیم فراہم کرتا ہے جسکا استعمال براہ راست کاروباری زندگی میں کیا جا سکتا ہے۔
- آپ عام یونیورسٹی میں داخلے کی سند کے لئے Vg3 سپلیمنٹری پروگرام لے سکتے ہیں ۔
–Vg2 کے بعد یا
– پیشہ ورانہ صلاحیت حاصل کرنے کے بعد۔
اس کے بعد آپ ایک یونیورسٹی کالج یا یونیورسٹی میں اعلی تعلیم لینے کا اختیار ہوگا۔ یاد رکھیں کہ کچھ مطالعہ جاتی پروگرام مثال کے طور پر انجینئرنگ، سائنس اور میڈیکل کی تعلیم کے لئے ضروری ہے کہ آپکے کچھ مخصوص سائنس کے مضامین ہوں۔ - آپ ابتدائی کورس کے بعد یا Y-پاتھ، اعلی تعلیم کا پیشہ ورانہ راستہ کے ذریعے اعلی تعلیم میں داخلے کے لئے درخواست کر سکتے ہیں ۔ Y-پاتھ منسلکہ پیشہ ورانہ تجربے والوں کے لئے مطلوب ہے ۔ ابتدائی کورس اور Y-پاتھ سائنس اور انجینرنگ اسٹڈیز کے لئے سب سے زیادہ عام ہیں۔