تعمیراتی ٹیکنیک

آپ سیکھتے ہیں

  • نئی عمارتوں اور پلانٹس کی پروڈکشن اور تعمیر
  • عمارتوں اور پلانٹس کی تعمیر نو اور دیکھ بھال
  • تکنیکی تنصیبات کے بارے میں
  • معیار اور حفاظت کے بارے میں
  • مال کے بارے میں علم

آپ میں یہ خوبیاں ہونی چاہیئں

  • عملی رجحان اور ہاتھ میں صفائی
  • خود مختاری اور دھیان سے کام کرنے کی عادت
  • دوسروں کے ساتھ تعاون میں اچھا

آپ کیا بن سکتے ہیں

  • سڑکیں اور دیگر سٹرکچر تعمیر کرنے والا یا اسفالٹ بچھانے والا کاریگر
  • ٹرین کی پٹڑی بچھانے والا یا تعمیراتی گاڑیاں چلانے والا
  • پینٹر، راج، ترکھان یا پلمبر
  • معماروں کے کھڑے ہونے والے عارضی ڈھانچے بنانے والا، چھت ساز، ٹین کا کام کرنے والا
  • لکڑی کا کام کرنے والا مستری یا شیشہ ساز
    تمام پیشے اور اہلیتیں دیکھیں

کام کے مقامات

  • سرکاری یا پرائیویٹ کاروبار
  • کاریگروں کی چھوٹی بڑی کمپنیاں
  • صنعتی یا کاروباری ادارے

مزید تعلیم

پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت سے پیشہ ورانہ صلاحیت (ٹریڈ یا کاریگری کی سند کے ساتھ یا بغیر) پیدا ہوتی ہے۔ پیشہ ورانہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد، آپ کام کرنا شروع کر سکتے ہیں یا مزید تعلیم حاصل کر سکتے ہیں:

  • آپ ٹیر ٹائری ووکیشنل کالج میں مزید تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹیر ٹائری ووکیشنل تعلیم ووکیشنل اپر سیکنڈری تعلیم میں اضافہ کرتا ہے اور مزید ووکیشنل تعلیم فراہم کرتا ہے جسکا استعمال براہ راست کاروباری زندگی میں کیا جا سکتا ہے۔
  • آپ عام یونیورسٹی میں داخلے کی سند کے لئے Vg3 سپلیمنٹری پروگرام لے سکتے ہیں ۔
    –Vg2 کے بعد یا
    – پیشہ ورانہ صلاحیت حاصل کرنے کے بعد۔
    اس کے بعد آپ ایک یونیورسٹی کالج یا یونیورسٹی میں اعلی تعلیم لینے کا اختیار ہوگا۔ یاد رکھیں کہ کچھ مطالعہ جاتی پروگرام مثال کے طور پر انجینئرنگ، سائنس اور میڈیکل کی تعلیم کے لئے ضروری ہے کہ آپکے کچھ مخصوص سائنس کے مضامین ہوں۔
  • آپ ابتدائی کورس کے بعد یا Y-پاتھ، اعلی تعلیم کا پیشہ ورانہ راستہ کے ذریعے اعلی تعلیم میں داخلے کے لئے درخواست کر سکتے ہیں ۔ Y-پاتھ منسلکہ پیشہ ورانہ تجربے والوں کے لئے مطلوب ہے ۔ ابتدائی کورس اور Y-پاتھ سائنس اور انجینرنگ اسٹڈیز کے لئے سب سے زیادہ عام ہیں۔