سروس اور ٹرانسپورٹ

آپ سیکھتے ہیں

  • صارف کے رشتے اور سیلز
  • انتظامیہ اور ٹیکسٹ پراسیسنگ
  • سفر، سیاحت اور گڈز ٹرانسپورٹ کے بارے میں
  • لیکٹرانک دستاویز پروسیسنگ
  • قانون سازی اور قواعد و ضوابط کے بارے میں

آپ میں یہ خوبیاں ہونی چاہیئں

  • بااخلاق، لوگوں کے ساتھ گھل مل جانے والا اور خدمت پر آمادہ
  • لوگوں کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی
  • مختلف تہذیبوں اور روایات کیلئے وسیع النظر

آپ یہ بن سکتے ہیں

  • انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی میں سروس دینے والا کارکن
  • ٹریول ایجنٹ یا ریسیپشنسٹ
  • دفتری و انتظامی کارکن یا سیلز کا عملہ
  • سیکورٹی گارڈ
  • نقل و حمل کے شعبے میں کام کرنے والا یا پیشہ ور ڈرائیور
    تمام پیشے اور اہلیتیں دیکھیں

کام کے مقامات

  • سرکاری یا پرائیویٹ دفاتر
  • سیکورٹی کمپنیاں
  • ٹریول ایجنسی یا ریسیپشن
  • سیلز صنعت یا IT ادارہ
  • سامان کی ترسیل یا مسافروں کی آمدو رفت کا شعبہ

مزید تعلیم

پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت سے پیشہ ورانہ صلاحیت (ٹریڈ یا کاریگری کی سند کے ساتھ یا بغیر) پیدا ہوتی ہے۔ پیشہ ورانہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد، آپ کام کرنا شروع کر سکتے ہیں یا مزید تعلیم حاصل کر سکتے ہیں:

  • آپ ٹیر ٹائری ووکیشنل کالج میں مزید تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹیر ٹائری ووکیشنل تعلیم ووکیشنل اپر سیکنڈری تعلیم میں اضافہ کرتا ہے اور مزید ووکیشنل تعلیم فراہم کرتا ہے جسکا استعمال براہ راست کاروباری زندگی میں کیا جا سکتا ہے۔
  • آپ عام یونیورسٹی میں داخلے کی سند کے لئے Vg3 سپلیمنٹری پروگرام لے سکتے ہیں ۔
    –Vg2 کے بعد یا
    – پیشہ ورانہ صلاحیت حاصل کرنے کے بعد۔
    اس کے بعد آپ ایک یونیورسٹی کالج یا یونیورسٹی میں اعلی تعلیم لینے کا اختیار ہوگا۔ یاد رکھیں کہ کچھ مطالعہ جاتی پروگرام مثال کے طور پر انجینئرنگ، سائنس اور میڈیکل کی تعلیم کے لئے ضروری ہے کہ آپکے کچھ مخصوص سائنس کے مضامین ہوں۔
  • آپ ابتدائی کورس کے بعد یا Y-پاتھ، اعلی تعلیم کا پیشہ ورانہ راستہ کے ذریعے اعلی تعلیم میں داخلے کے لئے درخواست کر سکتے ہیں ۔ Y-پاتھ منسلکہ پیشہ ورانہ تجربے والوں کے لئے مطلوب ہے ۔ ابتدائی کورس اور Y-پاتھ سائنس اور انجینرنگ اسٹڈیز کے لئے سب سے زیادہ عام ہیں۔