Vis meny

ٹیکنیکل اینڈ انڈسٹریل پروڈکشن

پیشہ ورانہ تعلیم

آپ سیکھتے ہیں

  • پروڈکشن پلاننگ ار پروڈکشن پراسیسز
  • انجن، موٹر گاڑیاں اور پروڈکشن کے پرزوں کے بارے میں
  • کیمیائی عمل اور کیمسٹری تکنیک کے بارے میں
  • صحت، ماحول اور تحفظ کے بارے میں

آپ میں یہ خوبیاں ہونی چاہیئں

  • عملی رجحان اور ہاتھ میں صفائی
  • خودمختارانہ کام کرنے والا اور باریکیوں کا خیال رکھنے والا
  • نئ ٹیکنالوجی میں دلچسپی

آپ یہ بن سکتے ہیں

  • المونیم سے چیزیں بنانے والا، ویلڈر یا دھاتی چادروں کا کام کرنے والا
  • اوزار ساز، باریک آلات بنانے والا یا قفل ساز
  • جلد ساز یا گرافک پرنٹر
  • لیبارٹری ٹیکنیشن یا کیمیکل پراسیسنگ ٹیکنیشن
  • فیکٹری میں درزی، ہوزری انڈسٹری میں کاریگر یا لانڈری ورکر
  • گاڑیوں کی باڈی مرمت کرنے والا، کار مکینک یا کار پینٹر
  • تعمیراتی مشینوں، زرعی مشینوں یا انجنوں کا مکینک
  • ڈرلنگ یا کھدائی کرنے والا
  • بحری جہاز کا ملازم یا انجن مین
    تمام پیشے اور اہلیتیں دیکھیں

کام کے مقامات

  • ٹیکنیکل اور الیکٹرومکینکل انڈسٹری
  • شپ انڈسٹری یا موٹر انڈسٹری
  • کیمیکل پراسیس انڈسٹری یا ٹیکسٹائل انڈسٹری
  • کار انڈسٹری یا تیل کی صنعت

مزید تعلیم

پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت سے پیشہ ورانہ صلاحیت (ٹریڈ یا کاریگری کی سند کے ساتھ یا بغیر) پیدا ہوتی ہے۔ پیشہ ورانہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد، آپ کام کرنا شروع کر سکتے ہیں یا مزید تعلیم حاصل کر سکتے ہیں:

  • آپ ٹیر ٹائری ووکیشنل کالج میں مزید تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹیر ٹائری ووکیشنل تعلیم ووکیشنل اپر سیکنڈری تعلیم میں اضافہ کرتا ہے اور مزید ووکیشنل تعلیم فراہم کرتا ہے جسکا استعمال براہ راست کاروباری زندگی میں کیا جا سکتا ہے۔
  • آپ عام یونیورسٹی میں داخلے کی سند کے لئے Vg3 سپلیمنٹری پروگرام لے سکتے ہیں ۔
    –Vg2 کے بعد یا
    – پیشہ ورانہ صلاحیت حاصل کرنے کے بعد۔
    اس کے بعد آپ ایک یونیورسٹی کالج یا یونیورسٹی میں اعلی تعلیم لینے کا اختیار ہوگا۔ یاد رکھیں کہ کچھ مطالعہ جاتی پروگرام مثال کے طور پر انجینئرنگ، سائنس اور میڈیکل کی تعلیم کے لئے ضروری ہے کہ آپکے کچھ مخصوص سائنس کے مضامین ہوں۔
  • آپ ابتدائی کورس کے بعد یا Y-پاتھ، اعلی تعلیم کا پیشہ ورانہ راستہ کے ذریعے اعلی تعلیم میں داخلے کے لئے درخواست کر سکتے ہیں ۔ Y-پاتھ منسلکہ پیشہ ورانہ تجربے والوں کے لئے مطلوب ہے ۔ ابتدائی کورس اور Y-پاتھ سائنس اور انجینرنگ اسٹڈیز کے لئے سب سے زیادہ عام ہیں۔

ٹیکنیکل اینڈ انڈسٹریل پروڈکشن کے بارے میں مزید